اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے غزہ پر جاری صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے کو تین ہفتہ گزرنے کے بعد یہ اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لئے سیاسی عزم کا وجود نہیں پایا جاتا۔ رائیٹرز کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے گزشتہ روز نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے شدید حملوں کے باعث غزہ کے عوام کی زندگی کو سخت خطرہ لاحق ہے اور جانی نقصانات میں مزید اضافہ ہوتاجارہاہے ۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے زور دیکر کہا کہ اس وقت غزہ میں کہیں بھی امن کی جگہ باقی نہیں ہے حتی تعلیمی مراکز اور پبلک مقامات سب صہیونی فوجیوں کے ہدف میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ پر غاصب صہیونی حکومت کے جاری وحشیانہ حملوں میں ابتک ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سیکڑوں بچے اور عورتیں شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲